اس لیڈر سے ملاقات کا انتظار کروں گا ؟ امریکی صدر نے کس کے بارے میں ایسا کہہ دیا

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہائوس کے اس اعلان سے پہلے، شمالی کے مذارات کار کم یانگ چول نے صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے ملاقات کی۔ واشنگٹن تک کم یانگ چول کی آمد ایک اچھی علامت ہے، جس میں جوہری سفارت کاری میں پیش رفت کا اشارہ ملا ہے۔وہ صدر ٹرمپ کے لیے کوریائی رہنما کا حظ بھی لائے ۔ اگرچہیہ واضح نہیں کہ خط میں کیا ہے تاہم ہمارے نامہ نگار کے مطابق اس میں آئندہ ملاقات کا منصوبہ ہو سکتا ہے۔اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ انہیں اس ملاقات کا انتظار رہے گا۔صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ ایک طرفہ جوہری توانائی سے چھٹکارے پر بات چیت جاری رہے گی تاہم امریکہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں اور دباؤ بنائے رکھے گا۔اس سے پہلے سنگاپور کے تفریحی جزیرے سینٹوسا میں ہونے والی ملاقات میں منگل کو دونوں رہنماؤں نے پہلے مصافحہ کیا اور پھر 38 منٹ تک پرائیوٹ ملاقات کی جس میں مترجمین کے علاوہ کوئی شریک نہ تھا۔اس موقع پر کم جونگ نے کہا کہ ہم نے ماضی کو پیچھے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور دنیا کو اہم تبدیلیاں نظر آئیں گی۔جبکہ صدر ٹرمپ نے پریس کانفرس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ ہر کوئی جنگ کر سکتا ہے لیکن صرف بہادر ہی امن لا سکتے ہیں۔
مزید خبریں