سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے سینیٹ سے اپوزیشن رہنماوں کو بھی مدعو کر لیا ، ملاقات (آج) ہوگی

اسلام آباد (جی نیوز) سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لئے سینیٹ سے اپوزیشن رہنماوں کو بھی مدعو کر لیا گیا، ملاقات (آج)پیر کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق وفد کی سربراہی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے،وفد میں شیری رحمان، راجہ ظفر الحق، سینیٹر مشاہد اللہ شامل ہونگے،سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر اورنگزیب بھی وفد میں شامل ہونگے،قومی اسمبلی سے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، عامر ڈوگر اور وزیر مملکت علی محمد خان شامل ہوں گے۔قومی اسمبلی سے کسی اپوزیشن رکن کو وفد میں شامل نہیں کیا گیا۔
مزید خبریں