بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم نواز کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں بلاول بھٹو کی بہت شکر گزار ہوں، انکی فکر مندانہ اور مدبرانہ سوچ قابل قدر ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹوکی نیک خواہشات کیلئے دعاگوہوں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بلاولبھٹو نے نواز شریف کی عیادت کر کے انسانی اقدار اور معاشرتی روایات کی ترجمانی کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) بلاول بھٹو کے کوٹ لکھپت جانے کو تحسین کی نگاہسے دیکھتی ہے ۔آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی مرضی کا ڈاکٹر اور ہسپتال منتخب کرنے کا حق ہے ، حکومت نواز شریف کے علاج میں مجرمانہ تاخیر کی ذمہ دار ہے ۔
مزید خبریں