یاسین ملک ڈیتھ سیل منتقل ،بھیجنے سے پہلے حریت رہنما کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟اہلیہ مشعال ملک رو رو کرنڈھال

حریت رہنما یاسین ملک پر تہاڑ جیل میں وحشیانہ تشدد کیا گیا جس کے بعد ڈیتھ سیل منتقل کر دیئے گئے ،مشعال ملک نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ میرے شوہر یاسین ملک کو تہاڑجیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میرے شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم کیخلاف یاسین ملک نے 14 روز تکبھوک ہڑتال کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت، عوام میرے شوہر کی رہائی کیلئے میری آواز بنیں۔
مزید خبریں