متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسلام آباد کی بے گھربیوہ پھل فروش خاتون کو خوبصورت گھر کا تحفہ‎

یو اے ای نے اسلام آباد میں پھل فروش بیوہ خاتون یاسمین بی بی کو جدید سہولیات سے آراستہ گھر تحفے میں دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسمین بی بی کو گھر کا کرایہ دینے میں مشکلات درپیش تھیں جس کی وجہ سے مالک مکان نے ان سے گھر خالی کرنے کا کہا تھا۔ جس پر یاسمین راشد نے مدد کی اپیل کی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر کو سوشل میڈیا کےذریعے یاسمین بی بی کی اپیل اور ان کے حالات کا علم ہوا جس پر انہوں نے اسلام آباد میں ہی انہیں گھرخرید کر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کی رہائشی خاتون یاسمین بی بی نے شوہر کی وفات کے بعد چار بچوں کی پرورش کا بیڑا اٹھایا اور پھل بیچنے شروع کر دئیے تھے ۔
مزید خبریں