اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

عید الفظر پر نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بکنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق صارفین کو نئے نوٹ بیس سے اکتیس مئی تک جاری کیے جائیں گے جس کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز انیس مئی سے کیا جائے گا۔ صارفین کو دس کے تین ، پچاس اور سو کی ایکایم گڈی جاری جائے گی ۔صارفین کو نوٹوں کے حصول کے لیے 8877 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، اسپیس ،منتخب برانچ کا آئی ٹڈی نمبر بھیجنا ہوگا۔ ای برانچز کے آئی ڈی نمبرز اسٹیٹ بینک اور نجی بینکوں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابقایک موبائل نمبر سے صرف ایک ہی شناختی کارڈ کا نمبر بھیجا جا سکتا ہے جبکہ ایک شناختی کارڈ پر ایک مرتبہ ہی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں نئے نوٹ مختلف بینکوں کے 142شہروں 1700شاخوں پر دستیاب ہونگے۔ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10 روپے کی 3 گڈیاں، 50 اور 100 روپے کی ایک ایک گڈی ہے۔
مزید خبریں