حضرت عیسٰ بن موسیٰ ہاشمی

حضرت عیسیٰ بن موسیٰ ہاشمی اپنی بیوی سے بہت زیادہ پیار کرتے تھے. ایک دن چودھویں رات کا چاند چڑھا ہوا تھا کہنے لگے اگر چاند تجھ سے زیادہ حسین ہے تو تجھ کو تین طلاقیں‌ ہوں.بیوی نے فوراً پردہ کر لیا اور کہا کہ چاند تو پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے اور میری رنگت میں تو وہ چمک نہیں ہے لہذا تو نے مجھے تین طلاقیں دیں اورطلاقیں جمع ہوگئیں. بڑے پریشان ہو گئے. رات بہت مشکل سے گزاری. صبح خلیفہ منصور کے پاس آ گئے . اور کہا کہ رات اپنی بیوی کو یہ کہہ بیٹھا ہوں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ تو خلیفہ نے علما کو بلایا اور سب کے سامنے یہ مسئلہ رکھا رو سب نے کہا کہ طلاق ہو گئی. ایک آدمی خاموش بیٹھا تھا اور وہ اما ابو حنیفہ کا شاگرد تھا۔سب نے کہا کہ طلاق ہوگئی۔منصور پوچھنے لگا کہ تم نہیں بول رہے ہو. تو اس عالم نے سورہ طین کی آیات تلاوت کیں اور کہا کہ میرے رب نے کہا کہ میں نے انسان کو سب سے زیادہ خوبصورت بنایا ہے. فرمایہ کہ چاند جتنا بھی زیادہ خوبصورت کیوں نہ ہو اور یہ کتنی ہی کالی کیوں نہ ہو انسان ہونے کے ناطے یہ چاند سے زیادہ حسین ہے تو خلیفہ منصور نے کہا کہ جاؤ اپنی بیوی سے کہو کوئی طلاق نہیں‌ہوئی تم پریشانی چھوڑ دو.سورتہ یٰسین کی ایک آیت کا کمال شوہر بیوی کی محبت میں دیوانہ بیوی کو جی جی کرکے بلائے گا۔ شوہر کی محبت حاصل کرنے لے لیے سورت یٰسین کی ایک آیت کا بہت کمال کا عمل بتانے جارہے ہیں اگر شوہر عمل کرلے تو بیوی اس کی تابع ہوگی۔ اور اگر بیوی یہ عمل کرلے تو شوہر اس کا تابع ہوگا بہت ہی آسان ساوظیفہ ہے اگر آپ ایک دوسرے کی محبت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔تو آج ہی یہ عمل کریں نتیجہ دیکھ کر آپ ہمیں دعائوں میں یادر رکھیں گے۔ وظیفہ کرنے کا طریقہ سورتہ یٰسین کے ہر مبین: حَسبُنَا اللہ وَنعم الوَکِیل نعم المَولیٰ وَنعم النَصَیرُ450 بار پڑھنا ہے سات دن یہ وظیفہ کرنا ہے اور عمل کے اول و آخر تین بار درور شریف لازمی پڑھنا ہے۔ اگر آپ سورہ قریش ایک دفعہ پڑھیں گے تو اگرکھانے کے اندرزہربھی ملا ہوگا تو وہاثر نہیں کرے گا۔کھانا فوڈ پوائزن نہیں بنے گااوروہ کھانا بیماری نہیں بنے گا، صحت بنے گا۔وہ کھانا اسے گناہوں کی طرف مائل نہیں کرے گا۔ نیکی کاذریعہ بنے گااورجو دوسری دفعہ سورہ قریش پڑھے گا اللہ پاک جل شانہ اس کو ایسا دسترخوان سدا دیتا رہے گا ، بہترین، اچھے سے اچھا عطا فرماتے رہیں گے ظاہر ہے روزی سکھی ہوگی تو دسترخوان اچھا ہوگا اور جو تیسری مرتبہ سورہ قریش پڑھے گا اللہ اس کی سات نسلوں کو بھی لاجواب لاجواب کھانے دسترخوان رزق دیتے رہیں گے۔آپ بھی آج سے ہی یہ پڑھیں زندگی میں تبدیلی آپ خود محسوس کریں گے۔
مزید خبریں