بولی وڈ کی 8 وہ حسینائیں جنہیں وقت نے مکمل بدل دیا

وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی جسامت اور اس کے چہرے کی بناوٹ میں اچھی خاصی تبدیلی آجاتی ہے۔ کچھ لوگوں کی عمر بڑھنے کے باوجود ان کی خوبصورتی ماند نہیں پڑتی جبکہ کچھ لوگ وقت کے ساتھ بالکل بدل کر رہ جاتے ہیں۔آج ہم آپ کو بولی وڈ کی ان مشہور اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مکمل بدل چکی ہیں اور دیکھنے پر لگتا ہی نہیں کہ یہ وہی اداکارائیں ہیں، ذیل میں ملاحظہ کریں۔ممتا کلکرنیممتا کلکرنی ماضی میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بے حد شہرت رکھتی تھیں، تاہم جب سے وہ بولی وڈ سے غائب ہوئی ہیں اُن کے لُک میں ٹھیک ٹھاک تبدیلی آچکی ہے۔رینا رائےماضی میں پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان سے شادی کرنےوالی بولی وڈ کی معروف اداکارہ کو بھی وقت نے بالکل بدل کر رکھ دیا ہے، ایک وقت تھا جب اُن کی خوبصورتی کے چرچے ہوا کرتے تھے تاہم اب وہ موٹاپے کا شکار ہوگئی ہیں۔تنوشری دتّاتنوشری دتّا فلمی دنیا میں کوئی خاص کارنامہ انجام نہ دے سکیں، انہوں نے چند فلموں میں ہی اداکارای کے جوہر دکھائے ہیں تاہم جب انہوں نے بولی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تب کچھ اور لگتی تھیں اور اب کچھ اور۔گریسی سنگھگریسی سنگھ نے ‘منّا بھائی ایم بی بی ایس’ اور ‘لگان’ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، تاہم بعد میں وہ اچانک فلمی دنیا سے غائب ہوگئیں اور اب خاصی مختلف نظر آتی ہیں۔امرتا سنگھسیف علی خان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ کے لُک میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ بے حد تبدیلی مرتب ہوچکی ہے، امرتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان بھی اب بولی وڈ میں دھماکے دار انٹری مارنے والی ہیں۔مداکنیمنداکنی کیریئر کا آغاز کرتے ہی بولی کی سینسیشن بن گئی تھیںتاہم مختلف وجوہات کی بنا پر وہ بھی اچانک بولی وڈ کو خیرباد کہہ گئیں اور اب ایسی نظر آتی ہیں۔ ماہیما چوہدریماہیما چوہدری اپنی معصومیت کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں، انہوں نے کئی بولی وڈ فلموں میں اداکاری کرکے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا تاہم اب وہ بھی موٹاپے کا شکار ہوکر خاصی بدل گئی ہیں۔میناکشی شیشادھریمحض 17 سال کی عمر میں مِس انڈیا کا ٹائٹل سر پر سجانے والی اداکارہ میناکشی شیشادھری بھی بولی وڈ سے اچانک غائب ہوئیں اور ان کے لُک میں بھی ٹھیک ٹھاک تبدیلی آچکی ہے
مزید خبریں