امریکی صدرٹرمپ طالبان پر مہربان،پیسے دینے کی کوشش ناکام ہوگئی،حیرت انگیز صورتحال

امریکی صدرٹرمپ نے طالبان پر مہربان ہوتے ہوئے نوید سنائی ہے کہ وہ امن مذاکرات کے لیے آنے جانے اور کھانے پینے کے اخراجات دینے کے خواہشمند ہیں لیکن قانون سازی سے متعلق کمیٹی نے درخواست مسترد کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کے ایک عہدے دارنے بتایاکہ ٹرمپ انتظامیہ طالبان کو حالیہ امن مذاکرات میں شرکت کرنےپر آنے والے سفری اخراجات واپس کرنا چاہتی ہے۔ ان اخراجات میں کھانا پینا، رہائش اور آمد ورفت کے خرچے شامل تھے۔امریکی کانگریس کی کمیٹی نے درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ وہ شدت پسندوں کےاخراجات نہیں اٹھائے گی۔ امریکی حکومت اور طالبان کے درمیان اکتوبر سے اب تک دوحہ میں مذاکرات کے چھ دور ہوئے ہیں جن کا مقصد امریکا کو افغانستان سے محفوظ انخلا فراہم کرنا ہے۔
مزید خبریں