تمام بینکوں کے صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس کو بلاک ہونے سے بچانے کیلیے 31 مئی سے قبل یہ کام کرلیں، اسٹیٹ بینک نے انتباہ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہدایات دی ہیں کہ ملک بھر کے صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس کو بلاک ہونے سے بچانے کیلیے مقررہ تاریخ 31 مئی سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کروا لیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکاؤنٹس معطل کرنے کے حوالے سے تمام بینکوں کو آگاہ کردیا ہے۔ملک کے تمام بینک صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ایم میل اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق مطلع کر چکے ہیں۔بینک اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ صارفین اپنے متعلقہ بینک کے اے ٹی ایم جا کر اکاؤنٹس کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔اے ٹی ایم مشین میں پہلے داخلے اینٹر کا بٹن دبا کر 13 ہندسوں پر مشتمل اپنے شناختی کارڈ نمبر ڈالیں، جس کے بعد مشین انگوٹھے کے فنگر پرنٹ مانگے گیاور اکاؤنٹس کی تصدیق ہو جائے گی۔
مزید خبریں