عمران خان بتائے بغیر شدید گرمی میں اچانک کہاں پہنچ گئے؟ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے سرکاری اداروں پر براہ راست نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کا عمران خان نے اچانک دورہ کیا اور ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ عملے کی حاضری بھی چیک کی۔وزیر اعظم نے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ضلعی انتظامیہ کو بغیر بتائے ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے میڈیسن کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے عملے کو ہدایات کیں کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،وزیر اعظم اپنی ٹیم کے ہمراہ تھےہاں تک کہ ان کے ساتھکوئی علاقائی سکیورٹی ٹیم بھی نہیں تھی عمران خان نے عوام کے مفاد کے لئے سرکاری اداروں کے دوروں کا فیصلہ کیا ہے شہر شہر جائیں گے اور سکول ، ہسپتال ، پولیس سٹیشن سمیت دیگر سرکاری اداروں کے اچانک دورے کریں گے ۔
مزید خبریں