نواز شریف سے جیل کے اندراہم شخصیت کی ملاقات، کیا پیغام پہنچایاگیا؟نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملک کی اہم شخصیت نے ملاقات کی ہے اور انہیں محترمہ مریم نواز کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی پہنچایا ہے۔ ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں یہ ملاقات تقریباً 45منٹ جاری رہی اوراس دوران میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے جانے والے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جیل کے احاطہ کے باہر ساتھیوں سمیت انتظار کرتے رہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کی اس اہمشخصیت نے میاں نواز شریف سے ملک کی سیاسی صورتحال اور مریم نواز کے سیاسی مستقبل بارے تبادلہ خیال کیا ہے۔ بعد ازاں جب شاہد خاقان عباسی اور دیگر کو ملاقات کرنے کیلئے اندر بلایا گیا تو یہ معروف شخصیت اندر موجود رہی۔
مزید خبریں