پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک اور اعزاز صادق سنجرانی انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کاالیکشن لڑیں گے

اسلام آباد ( آن لائن )چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کاالیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کونامزد کیاگیا،آئی پی یو کے صدرات کے لئے انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا ،179ممالک آئی پی یوکے ممبرز ہیں،صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یوصدرات کے انتخاب لڑیں گے اسے حوالے سے معز ز اراکین پا رلیمنٹرین نے صادق سنجرانی کے آئی پی یوکے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے اقدام کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کونامزد کرنے پر داد کے مستحق ہیں ،چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی کا آئی پی یو کا صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے پارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔
مزید خبریں