پرائیویٹ سکولوں کے لئے ایس او پیز جاری، سکول کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے اہم ہدایات دے دی گئیں

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولوں کے لئے ایس او پیز جاری کردیئے، نجی سکولوں کو داخلے، تنخواہ کی ادائیگی اور ایڈمنسٹریشن معاملات کے لئے سٹاف کی حاضری کی اجازت دے دی ہے۔خیبرپختونخوا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پچاس سال سے زائد عمر کے ملازمین کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ زکام، بخاراور کھانسی میں مبتلا ملازمین کو بھی سکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی، خواتین ملازمین جن کے شیرخوار بچے ہونگے ان کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی، اعلامیہ میں مزید کہا گیاکہ داخلے اور دیگر معلومات کے لئے سکول آنے کی بجائے فون پر رابطہ کیا جائے گاجبکہ سکول آنے والوں کا درجہ حرارت سختی سے چیک کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر سکولوں میں جراثیم کش سپرے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، سکولوں میں ہاتھ ملانے پر پابندی اور سماجی فاصلے رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

مزید خبریں