معروف بھارتی اداکارہ نے شادی کے 6 ماہ بعد ہی خوبصورت بیٹی کوجنم دے دیا

نامور بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے گھر شادی کے 6 ماہ بعد ننھے مہمان آمد ہوئی ہے انہوں نے ایک خوبصورت سی بیٹی کو جنم دیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماں اوربیٹی دونوں ٹھیک اور صحت مند ہیں۔ نیہا دھوپیا اور اداکار انگد بیدی رواں سال مئی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی اچانک شادی نے میڈیا سمیت ان کے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

نیہا دھوپیا کے گھر ننھے مہمان کی آمد کے ساتھ ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ نیہا اوران کے شوہر نے فی الحال اپنی بیٹی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ، واضح رہے کہ نیہا دھوپیا اس سے قبل ہی اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ انہوں نے جلدی میں شادی کی ہی اس وجہ سے تھی کہ وہ شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔

- Advertisement -

مزید خبریں